پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے، صدرِ مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کامیابی سے دہشت گرد قوتوں پر قابو پایا، پاکستان دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے۔ متاثرینِ دہشت گردی کے عالمی دن پر دہشت گردی کے تمام متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکاروں اور عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کی تکالیف کی یاد دلاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کھویا، سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا، متعدد سیاسی اور مذہبی رہنما بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا مالی نقصان پہنچایا، پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور خفیہ طور پر مالی معاونت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے عسکریت پسند بھیج رہی ہیں، ہماری قوم نے چیلنجوں کے مقابلے میں بے مثال عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانا ہو گا، بین الاقوامی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہوا دینے والے بنیادی اسباب کا سدِ باب کرنا ناگزیر ہے، یقین ہے کہ مل کر کام کر کے سب کے لیے محفوظ اور پُرامن دنیا تشکیل دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے