لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم دفاع کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی دن ہے کہ جس دن پاک فوج نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے مادر وطن کا دفاع کیا، یہ وہی دن ہے جب پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔
واضح رہے کہ سید محسن نقوی نے کہا کہ اس دن پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔
Short Link
Copied