اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلی حکام سے ملاقات نہیں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی بیان میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلی حکام سے ملاقات نہیں کی ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاستِ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔
Short Link
Copied