دفتر خارجہ

پاکستان کے متعلق امریکی رپورٹ غیرمعقول اور غیرمصدقہ ہے۔ دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کے متعلق امریکہ کی جانب سے جاری رپورٹ غیرمعقول اور غیرمصدقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں عدالتی نظام کے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ میں دیے گئے تاثرات غیرمعقول اور غیرمصدقہ ہیں، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے اور عدالتیں ملک کے آئین و قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکی رپورٹ میں الزامات کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا، حکومت پاکستان ریاست کی ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے مابین اختیارات کی علیحدگی پر یقین رکھتی ہے لہذا پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترجمان کے مطابق امریکی رپورٹ میں بے بنیاد دعوے پاکستانی عدالتوں کے لاتعداد فیصلوں کے منافی ہیں، رپورٹ میں پاکستان کے ریگولیٹری نظام میں مبینہ کوتاہیوں کے حوالے سے قیاس آرائی کی گئی ہے، امریکی رپورٹ میں ناقابل تصدیق ذرائع سے اپنے نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے