پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے اب آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیر اطلاعات نے لکھا کہ پاکستان اوراس کے عوام عمران ، بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے اب آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے