مصدق ملک

پاکستان کے تیل اینڈ گیس شعبے کے لیے پولینڈ کی خدمات قابل ستائش ہیں،  مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ  پاکستان کے تیل اینڈ گیس شعبے کے لیے پولینڈ کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان تیل اور گیس کے شعبے میں پولینڈ کی تکنیکی مہارت سے مستفید ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر کی پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔  اس موقع پر پولش سفیرنے کہا کہ پولینڈ کی جانب سے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پولینڈ کے سفیر کی پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے وفد کا کہنا تھا کہ پولش آئل اینڈ گیس کمپنی پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے