بلاول بھٹو

پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دورہ کروائیں، پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو ہمارے تین ہسپتال ہیں، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ پاکستان کے بہترین ہسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارے میڈیا میں منفی خبریں چلتی ہیں اور پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بھی منفی خبریں چلتی ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مگر پاکستان کی اگر کوئی اچھی خبر ہے تو وہ ہمارے تین قومی ادارے ہیں، یہ تین ہسپتال گوڈ گورننس کی مثال ہیں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی اعلیٰ مثال ہے، 2011 کے بعد صوبائی حکومت کو ان ہسپتالوں کو چلانے کی ذمہ داری ملی، ویسے ہی آپ نے سنا ہوگا سندھ حکومت کے بارے میں کہ ہم کچھ نہیں کرتے، میگا پراجیکٹس نہیں کرتے لیکن بولنے سے زیادہ ہمارا کام نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا ہسپتال کراچی میں بنایا، این آئی سی ایچ کے ذریعے ہم بچوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، صوبہ سندھ کا کاروباری طبقہ پورے ملک میں چیریٹی میں صف اول کی خدمات انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے