پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال خالی تھا، عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امتِ مسلمہ کی ترجمانی کی۔ عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو بھرپور پزیرائی ملی، جنرل اسمبلی میں ان کے خطاب کو سب سے زیادہ دیکھا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے خطاب کا بائیکاٹ کیا، شہباز شریف کے واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک کے صدور نے بھی واک آؤٹ کیا، پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال خالی تھا، مسئلہ فلسطین اور اسرائیلی جارحیت پر شہباز شریف نے بھرپور انداز میں آواز بلند کی اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے اور کشمیر کے کاز میں بھی نئی روح پھونکی گئی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان کے لیے اعزاز ہے، دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں بھی بہت حوصلہ افزاء رہیں، وزیرِ اعظم امریکا کا کامیاب دورہ کرکے وطن واپس آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا، امدادی سامان بھیجنے اور فلسطینی طالب علموں کو میڈیکل کالجز میں داخلے دینے کو سراہا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ پر لکھا ہے کہ یہ پاسپورٹ ماسوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے عالمی رہنماﺅں کی ملاقاتوں سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تقویت ملی اور خارجہ پالیسی نے ثابت کیا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو زرداری

آئینی عدالت میں فائز بیٹھیں یا منصور، کوئی مسئلہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے