پاکستان کی ہونہار طالبہ ماہ نور چیمہ کی شریف برادران سے لندن میں ملاقات

ماہ نور چیمہ

لندن (پاک صحافت) پاکستان کی ہونہار طالبہ ماہ نور چیمہ کی شریف برادران سے لندن میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف برادران نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

شریف برادران نے ماہ نور چیمہ کو شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں لاکھوں لیپ ٹاپس ہنر مند طلبہ میں تقسیم کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے