پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کرتے ہیں، شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائی موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے یوم آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان لکھتی ہیں کہ صرف اس موسم میں 303,777 ملین پودے لگے گے،موسم بہار کی مہم کے نتیجے میں 386,82 مل پودے لگائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر آئیے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے