ایاز صادق

پاکستان کی پارلیمان نے سی پیک کی ہمیشہ حمایت کی۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان نے سی پیک کی ہمیشہ حمایت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک چین مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس اہم گیم چینجر منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ سات دہائیوں پر محیط چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن اور خوشحالی کے داعی ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں انتشار اور بد امنی کے خلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ کا 2015 میں پاکستان کا تاریخی دورہ اہم سنگ میل تھا۔ چینی صدر کے دورے پر 46 بلین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب کیا۔ چینی صدر نے اس خطاب میں ون بیلٹ ون روڈ کے اپنے وژن کا اظہار کیا۔ مشترکہ مفادات، خود مختاری اور استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے