پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کر کے چین کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

ملتان (پاک صحافت) گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے