پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین نے تحریک پاکستان اور پھر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، خواتین ہر شعبے میں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں،ملکی ترقی کیلئے خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ارفع کریم نے آئی ٹی میں عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کیخلاف جدوجہدکی، قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیراعلی قوم کی خدمت کررہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بہترین انداز میں صوبے کی خدمت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بنا سکتی ہے، خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں، لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بڑا چیلنج ہے،جب میں وزیراعلی تھا تو پنجاب خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم ایک بڑا چیلنج تھا، ہم نے خواتین کی تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے