سراج الحق

پاکستان کی غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ سراج الحق

فیصل آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خواتین کے فلسطین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جلایا۔ سویلین آبادی اور ڈاکٹرز پر حملے جاری ہیں۔ یہ جنگی جرائم ہیں۔ اسرائیل کی بربریت نے 25 ہزار جانیں نگل لی ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اگر بائیڈن اسرائیل کا ساتھ دے سکتا ہے تو ہم بھی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر آج فلسطین کا ساتھ نہ دیا گیا تو عرب ممالک سمیت یہ آگ ہم سب کو نگل جائے گی۔ ہمارا نگران وزیراعظم کہتا ہے فلسطین میں دو حکومتیں ہونی چاہئیں۔ کاکڑ صاحب کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ قائد اعظم اور اہل فلسطین کا مؤقف بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ پوری دنیا میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے لیکن نواز شریف یا شہباز شریف نے فلسطینیوں کے لئے مظاہرہ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی نے بھی ایک دن فلسطین کا ساتھ نہیں دیا۔ حکومت کے لالچ میں یہ لوگ فلسطینی بھائیوں کا ساتھ نہیں دے پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے