شہباز شریف

پاکستان کی طرف اٹھنے والی آنکھوں کو نوچ لیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی آنکھوں کو نوچ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے آج کے دن غاصبانہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے حقوق چھین لئے، مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو جائیدادیں خریدنے کی غیرقانونی اجازت دی گئی، 5اگست کو بھارت نے آرٹیکل 370، 35 اے کو منسوخ کردیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 77 سال گزرنے کے باوجود بھی وادی کشمیریوں کے خون سے سرخ ہے ایک دن آئے گا جب ہم سجدہ شکر ادا کریں گے، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔ آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا پڑے گا۔ پاکستان 5اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے، بھارت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن جلد آئے گا جب بھارت اور اسرائیل کو اپنے مظالم کا جواب دینا پڑے گا۔ فلسطین میں دن رات شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں، امن کا راستہ ہی بہترین آپشن ہے، امن کا راستہ کشمیریوں اور فلسطین کو ان کا حق دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے