پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  حمزہ شہباز نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے جاری پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اپنی منزل سے قریب ہونے کے بجائے دور جا رہا تھا، ملک کو اس وقت استحکام اور ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے جاری پیغام میں مزید کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن کرنا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ آئینی وقانونی بالادستی کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کیا جا سکتا، یوم پاکستان پر ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے