شہباز شریف

پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم ہنر برائے نوجوانان کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ترقی یافتہ قومیں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ ہم اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت سے بھی آراستہ کررہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ دورہ چین میں آئی ٹی اور زراعت میں نوجوانوں کو تربیت کے حصول کیلئے بھیجنے کی بات کی۔ تین لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید زراعت کی تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ نیوٹیک کے تحت اداروں کی اصلاحات کے عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا۔۔ نوجوانوں کی ہر شعبہ زندگی میں پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے