پاکستان کی آئی ایم ایف کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی

آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے آئی ایم ایف کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ٹیکس استثنی کے خاتمے کیلئے عملدرآمد رپورٹ مرتب کرلی جس کو آئی ایم ایف ٹیم کیساتھ شیئر کیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام اور آئی ایم ایف کے مابین جمعہ کو تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو میں اضافے، ریفنڈز ادائیگیوں، ٹیکس چھوٹ کے بتدریج خاتمے اور ٹیکس بیس میں ا ضافے کیلئے کے گئے اقدامات اور پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، ستمبر تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیاں 250 ارب روپے تک محدود کی جانی تھیں۔

ستمبر تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کو 200 ارب روپے تک محدود کیا گیا، انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے