پاکستان کی انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کئی افراد کا جانی نقصان ہوا، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں، ہم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی کاوشوں کو سراہتی اور مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ کے بہادر عوام اپنے حوصلوں سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے