پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت ہوئی۔ آئی ایم ایف

آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر پہنچنے کےلیے خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

ترجمان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف اسٹاف 13 سے 23 مئی تک پاکستان میں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گفتگو اب بھی ورچیوئلی جاری ہے۔ ہوم گرون پروگرام پر نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے