پاکستان کو یو اے ای کے بعد چین سے بھی ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان چین

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے بعد اب چین سے بھی معاشی معاملات میں ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کو خط لکھ کر باضابطہ درخواست کی ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے اپنے خط میں مالیاتی حوالے سے تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرانے کے سلسلے میں وزارت خزانہ کے حکام بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس میں سے 2 ارب ڈالر کی واپسی مارچ میں متعین ہے۔ اس بات کا واضح امکان ہے کہ چین 2 ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال کے لیے رو اوور کردے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ لے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے