ڈی آئی خان (پاک صحافت) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام آئینی ترمیم کا 70 سال سے انتظار کررہی تھی، عزم برقرار ہوتو منزل آسان ہوتی ہے، پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں نے متحد ہو کر شنگھائی کانفرنس کو کامیاب کیا، حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی جماعتوں نے غیر ملکی سفیروں کو امن کا پیغام دیا۔
سربراہ جمعیت علما اسلام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، پاکستان کو ایک کامیاب ریاست بنتے دیکھ رہا ہوں۔
Short Link
Copied