اسلام آباد (پاک صحافت) طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی سازش ناکام ہو گئی۔ الحمدللہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طاہر اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی سازش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور کئی دیگر ممالک نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ طاہر اشرفی نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ دوست ممالک کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اجلاس بلانے کی کوشش کرنا ہی غیرقانونی اور عالمی قرار دادوں کے خلاف ہے۔
Short Link
Copied