شہباز شریف

پاکستان کو ترقی پسند چھوٹا چین بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی پسند چھوٹا چین بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے اعلی سطح کے وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آپ کا خیرمقدم کرکے خوشی ہورہی ہے، چین اور پاکستان دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے نتیجے میں اعلی سطح وفد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے آپ کا دورہ انتہائی مفید ثابت ہوگا، چینی وفد کے دورے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، دونوں ملکوں میں صنعت، زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی تعاون وقت کا تقاضا ہے، مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی، مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

وزیراعظم نے بشام واقعہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، بشام واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے