پاکستان کو آج چین سے 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ ذرائع

چین پاک

اسلام آباد (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج چین سے 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آج چین سے 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے، اس حوالے سے بیجنگ سے اسلام آباد کو سوفٹ کوڈ موصول ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) ذرائع کے مطابق چین سے پاکستان کو 1 ارب ڈالرز آج رات تک مل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی پی کے اکاؤنٹ میں رقم آج رات منتقل کی جائے گی، چین سے آنے والی رقم کمرشل قرضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، بیجنگ یہ رقم اسلام آباد کو واپس کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے