احسن اقبال

پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کے تحت غیرمعمولی کڑوی گولی کھانی پڑی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کے تحت غیر معمولی کڑوی گولی کھانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا قرۃ العین مری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 22 فیصد کی بلند شرح سود کے باعث تمام منصوبے ناقابل عمل ہوگئے، 2 سال میں پالیسی ریٹ راکٹ کی طرح اوپر جانے سے منصوبے متاثر ہوئے، حالیہ برسوں میں منصوبوں کیلئے شرح سود کا تخمینہ 6 سے 8 فیصد کا تھا۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلند پالیسی ریٹ کی وجہ سے کنٹریکٹرز بیک آؤٹ کرگئے ہیں، پینشن، تنخواہیں اور دفاع سمیت تمام اخراجات ادھار پر چل رہے ہیں، پاکستان نے سیاسی عدم استحکام اور تسلسل کے فقدان سے مار کھائی ہے، پائیدار ترقی کیلئے پانچ بنیادی چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو دی گئی بریفنگ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن، سیاسی استحکام، پالیسیوں کا کم از کم دس سال کیلئے تسلسل شامل ہے، مسلسل اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد بھی ضروری ہے، سیاسی تنازعات حل کیے بغیر قرضوں کی دلدل میں مزید دھنس جائیں گے، چین سے حیدرآباد سکھر موٹروے سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کا عوام پر کافی بوجھ پڑا ہے، آئی ایم ایف کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں ہے، موجودہ معاشی صورت حال کے نتیجے میں سب سے بڑا کٹ ترقیاتی بجٹ پر لگا ہے، وزارت خزانہ نے ابھی تک نہیں بتایا کہ پی ایس ڈی پی کا حتمی سائز کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں حکومتی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکا نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے