مفتاح اسماعیل

پاکستان کو اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے ‘بلوم برگ’ کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات سے جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں، روپے پر دباؤ کم ہوگا، قیمتوں میں اضافے سے بھی طلب کم ہوئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرکرےگا، درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی، قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرض حصولی کے لیےکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے