پاکستان کا نام روشن کرنے میں جان شیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے میں جان شیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں جان شیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان اپنی جیب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران جان شیر خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے