پاکستان کا ملائیشیا میں سیلاب اور بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے ملائیشیا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملائیشیا میں سیلاب سے ہونے والی تبای کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ملائیشیا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری ہمدردی اور ملائیشیا کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے مشکل وقت میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا، دونوں نے پاکستان کی طرف سے انسانی امداد پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے دونوں ممالک کے ڈیزاسٹر ریلیف حکام کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے