پرویز خٹک

پاکستان کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے بغیر روشن ہے۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے بغیر روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ن لیگ، پی پی پی نے باریاں بانٹ کر ملکی معیشت کو کمزور کیا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس حال میں ہیں اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں، آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں مخالفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ پر جھوٹ بولا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے