پاکستان روس

پاکستان کا روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے روس کے نارتھ ساؤتھ انٹرنینشل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت دی تھی، روسی صدر نے گزشتہ برس اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے اس منصوبے میں اصولی طور شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے 10 لاکھ ٹن روسی خام تیل درآمد کیا ہے، پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات چیت جاری ہے۔ پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ کو ایران اور آزربائیجان کے راستے روسی ریاست داغستان پہنچایا کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، روسی فیڈریشن سے پاکستان کو لکڑی کی درآمد پر بھی غور کیا جا رہا ہے، پاکستان جدید فرنیچر کی صنعت اور روس کے لکڑی کے وافر وسائل کے درمیان تعاون بڑھانے کا خواہشمند پے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے