ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا برطانوی ہائی کمشنر کو سفارتی آداب ملحوظ خاطر رکھنے پر زور

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کے تحریر کردہ خط پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ برطانوی سفارتکار پاکستان کےاندرونی معاملات پربات چیت میں احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے قدرے محتاط رویہ اپنا اور کہا کہ سفارت کار سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ افغانستان سے بشام دہشت گرد حملے کے مجرمان کو گرفتار کر کےحوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کی چین کے صدرشی جن پنگ سےملاقات بھی متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چینی ہم منصب سےاہم ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم چینی قیادت کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ آذربائیجان کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان بہت اہم تھا، دونوں ممالک میں دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اور سینٹ لوشیانے 29 مئی سے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 برس میں مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے