پاکستان پر سب کا بلاتفریق حق ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان کی مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔

چیف منسٹر مائنارٹی کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، برداشت ہمارے مذہب کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری بستی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کےلیے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان کی مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں بہت بڑا کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے