پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان چین کی قومی یکجہتی کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے تائیوان پر چین کے اسٹرٹیجک مؤقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان تائیوان کوعوامی جمہوریہ چین کا ناقابل انتقال حصہ سمجھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی قومی یکجہتی کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، تائیوان میں خود ساختہ انتخابات اور انتقال اقتدار معروضی حقائق کو تبدیل نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے