ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ طاقت کا اظہار اور جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے۔ طاقت کا اظہار اور جہالت پاک بھارت دیرینہ تنازعات بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں۔ بھارت کو غیرملکی علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، تخریب کاری اور دہشتگردی کومنظم کرنے کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جارحیت کے خلاف خود مختاری کے تحفظ کے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے۔ اس کی مثال فروری 2019 میں بھارت کی لاپرواہ دراندازی پر اس کے مضبوط ردعمل سے ملتی ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستان بھارت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا اور دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے