آئی ایم ایف

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کر دیا، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1004 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 برسوں میں آئی ایم ایف سے تقریباً 29 ارب ڈالر قرض لیا گیا جبکہ اس عرصہ میں 21 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا، اس دوران آئی ایم ایف کو 4 ارب 52 کروڑ 85 لاکھ ڈالر واپس کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 4 سال میں پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے