پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 6 خواتین سمیت 98 افسران کمیشن حاصل کرنے والوں میں شامل

(پاک صحافت) پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈشپ مین اور 29ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں کمیشن حاصل کرنے والے 98 افسران میں 06 خواتین اور 14 دوست ممالک کے افسران شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے۔

نیول اکیڈمی میں بحرین، جبوتی، عراق، سری لنکا اور فلسطین کے کیڈٹس زیر تربیت ہیں۔ اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میں میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی بڑھتی شمولیت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکستھ جنریشن وارفیئر سے نبردآزما ہونے کےلیے جدید ٹیکنالوجی ناگزیز ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اپنانا بحری حکمت عملی کے لیے ناگزیر ہے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ہنگور کلاس سب مرینز جدید ترین پلیٹ فارمز کے حصول میں اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت پُرعزم ہیں۔ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلیے ہر دم تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے