محسن نقوی

پاکستان نرسیں امریکہ بھیج رہا ہے۔ وزیر داخلہ

(پاک صحافت) پاکستان اور امریکہ نے پاکستانی نرسوں کو نیویارک بھیجنے کے عمل کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے وائس سپیکر فل راموس سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی نرسوں کو امریکہ میں ملازمت دی جائے گی۔ راموس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو قابل نرسوں کی کمی کا سامنا ہے اور پاکستان میں اس شعبے میں بہت سی صلاحیتیں ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کوالیفائیڈ پاکستانی نرسوں کو نیویارک بھیجنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نیویارک کے اپنے حالیہ سفر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے