شہباز شریف

پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے جامع پلان ترتیب دے دیا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے دوطرفہ معاشی تعلقات پر تجاویز پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے اور چین کیساتھ ترجیحاً زراعت، آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہیں، حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہک ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہوگا، متعلقہ وزارتیں پاکستان چین کے تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے