چاند

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 7 اگست بدھ کو ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے نئے اسلامی مہینے کا آغاز 7 اگست بدھ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صفر المظفر 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹیوں کے اجلاس زونل دفاتر میں ہوئے، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے حکام نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

بعد ازاں وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث کل 6 اگست بروز منگل کو محرم الحرام کا تیسواں دن ہوگا اور یکم صفر المظفر 1446 ہجری 7 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے