اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو کیسے نکالا جائے گا، اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جس کی آڈیو لیک ہوئی وہ پرویز الہی بھی کہہ رہا ہے انصاف نہیں ہو رہا، پاکستان کے عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کر دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کیوں یہ کہا جارہا کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہورہا۔
Short Link
Copied