پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی

مولانا عبدالخبیر آزاد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عیدالاضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی صاحبزادہ عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ مختلف شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی صاحبزادہ عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔ زونل کمیٹوں کے اجلاس دیگر صوبائی دارالخلافہ اور اسلام آباد میں منعقد کیے گئے۔

پشاور میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی۔ زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے۔ کمیٹی ممبران میں مولانا عبدالبصیر، مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے