پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکا کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جو لوگ نیازی کو سپورٹ کر رہے ہیں، وہ کل بھی گناہ گار تھے، آج بھی ہیں۔ پاکستان میں امریکا کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہے، امریکا کی ہمیشہ خواہش تھی کہ یہ خطہ عدم استحکام کی جانب جائے۔
صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں منتخب حکومت کا خاتمہ اس سلسلے کی کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈرامہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ہے۔ اب عمران نیازی کا ڈرامہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔