آصف زرداری

پاکستان میں امت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور امت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی، جس میں قیام امن، دہشتگردی، فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب نے ملکر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے