لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کا تصور خواب بن کر رہ گیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے واحد آپشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جاری بیان میں کہا کہ جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے وطن عزیز کو ہائی جیک کر لیا، حکمران اشرافیہ نے ملک کے نظریہ و جغرافیہ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہ قوم پر مسلط ظالم حکمرانوں نے ملک کی معیشت تباہ کی، قوم نے پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کر دیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر نے جاری بیان میں مزید کہا کہ قرارداد پاکستان سے قیام پاکستان مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی یادگار ہے، ملک آزاد ہونے کے بعد قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہ ہو سکے۔