پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم

آٹا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان تین روز مسلسل ہڑتال کے بعد ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر، چار وفاقی وزرا نے فلور ملز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاز پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملرز کی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ہڑتال موخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے