اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان فلسطین کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی حملوں میں شہریوں اور بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
Short Link
Copied