پاکستان سے مزید 1207 غیرقانونی افغان شہریوں کی واپسی

افغان شہری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلاء جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک ہزار 207 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے، واپس جانے والوں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی۔

تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 دسمبر 2023 تک مجموعی طور پر 453,480 افغان شہری واپس جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری عام تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے