پاکستان سے جانیوالے افغان بچوں میں گرم ملبوسات اور جوتے تقسیم

افغان بچے

طورخم (پاک صحافت) پاکستان سے واپس جانے والے افغان بچوں میں طورخم بارڈرپر موسم سرما کی مناسبت سے گرم ملبوسات اور جوتے تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، موسم سرما کی آمد آمد پر پاکستان میں موجود فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون ضرورت مند افراد میں طورخم پے خوراک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بچوں کو کمیپ میں قیام اور دوران سفر سرد موسم سے حفاظت کیلئے جوتے اور گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے، جانے والے افغان شہروں اور بچوں کے والدین نے اس عمل کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ سول انتظامیہ نے سامان انسانی ہمدردی کے تحت تقسیم کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت اور سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ دن رات آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلۓ جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے