اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں ترکیہ سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 99ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترکیہ کے صدر اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 99ویں یوم جمہوریہ پر صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں ترک عوام کی جدوجہد نمایاں مقام رکھتی ہے۔ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی متاثر کن اقتصادی ترقی کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں ترکیہ سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
Short Link
Copied